(مبارک نامہ) محترمی و مکرمی جناب میاں نواز شریف منتخب وزیر اعظم مملکت ِ پاکستان
ا لسلام علیکم و رحمتہ اللہ و بر کاتہ !!!اللہ کرئے کہ آپ خیرت سے ہو۔خدائے بزرگ و برتر مملکت خداد اد ِ پاکستان کو امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا دے اورآپ کواسلام اور ملّت پاکستان کی خدمت کرنے کی قوت اور توفیق عطا ءفرمائے۔اللہ آپ کو دنیا و آخرت میں خیر و بھلائی اورکامیابی سے نواز دے (آمین)۔
مکرم و محترم قائد ملّت !!پاکستان کے انتخابات میں آپ کی تنظیم مسلم لیگ کی شاندار کامیابی پر میں آپ کو آپ کے اہل خانہ اور لیگ کے جملہءقائدین و کارکنان کو دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارک باد پیش کرتی ہوں۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو مملکت پاکستان کا مظبوط و مستحکم وزیر اعظم اور مثالی قائد بنادے۔آمین۔